ٹیگنگ۔۔۔۔۔۔۔

تحرير کردہ: زینب بتاريخ: Sunday، 22 June 2008

ٹیگنگ کا جو سلسلہ جہانزیب نے شروع کیا بہت اچھا ہے۔۔۔مجھے ساجد اقبال نے ٹیگ کیا ہے اور میں اگے کچھ لوگوں کو دعوت دوں گی کو وہ بھی اس سلسلے میں شامل ہو کے جہانزیب کی ایک اچھی کاوش کو کامیاب کرنے میں مدد کریں۔۔۔۔

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

کسی بھی رنگ کی نہیں میں سخت سردی میں بھی جرابیں نہیں پہنتی

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

کچھ بھی نہیں سن رہی۔

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

ابھی صبح کے ناشتے میں ایگ سینڈوچ اور چائے پی۔۔۔

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

“جب وی میٹ” دیکھی تھی ٹی وی پے ہے لگی تھی

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

معاف کر دینا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جو سزا دینے پر قادر ہو۔۔۔(حضرت علی)

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

کمپیوٹر پے تھی اخبار پڑھ رہی تھی

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

حضرت عمر فاروق سے مجھے ان سے انتہائی عقیدت ہے۔۔

غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

ٹی وی دیکھتی ہوں

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

بھائی سے کچھ دیر پہلے۔۔۔10)

آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

عید۔۔۔۔ عید پے بہت مزہ اتا ہے اور ہمارا مسلمانوں کا یہی بڑا تہوار ہے

اب میں فلحال دو لوگوں کو ٹیگ کر رہی ہوں پھر اپڈیت کر دوں گی۔ خرم شہزاد کو اور عمار کو

مبارک سفر کا احوال۔۔۔(اگلی قسط)

تحرير کردہ: زینب بتاريخ: Thursday، 19 June 2008

اگلی صبح یعنی منگل 10 جون کو ہم مدینہ کے سفر پے روانہ ہوئے۔۔۔۔مکہ سے 506 کلومیٹر۔۔۔۔میں نے کتابوں میں تو 570 پڑھا تھا پر وہاں جو پورڈ لگا تھا اس پے 506 کلو میٹر لکھا تھا۔۔۔۔بہت ویران سا راستہ ہے اب بھی یہ۔۔۔بس دور دور صرف اونٹوں کے ڈیرے نظر اتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بتھریلے بہاڑ ہیں کہیں چٹیل میدان۔۔۔۔۔۔ہم ظہر سے پہلے پہنچ چکے تھے اسی لیے سامان ہوٹل میں رکھنے کے بعد ہم ظہر کی نماز میں شامل ہو گئے تھے ۔۔۔۔۔۔ نبی کریم کے روضہ مبارک کی زیارت کا اب ٹائم مخصوص کر دیا گیا ہے۔۔۔۔پہلے اپ جب مسجد نبوی جاتے تھے زیارت کر سکتے تھے اب مردوں کی طرف تو ویسا ہی ہے جبکہ عورتوں‌کی طرف عشاء کے بعد اور فجر کے بعد کا ٹائم رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔اسیلیے ہم نے یہ زیارت عشاء کے بعد کی۔۔۔ایک اہم بات جو میں نہیں جانتی تھی پہلے ہو سکتا ہے بہت سے لوگ جانتے ہوں وہ یہ کہ۔۔۔۔۔۔۔نبی کریم کے روضہ مبارک میں جہاں حضرت عمر اور حضرت ابوبکر بھی نبی کریم کے ساتھ ارام فرما ہیں۔۔وہاں اسی اھاطے میں ایک اور قبر کی بھی جگہ ہے جہاں حضرت عیسیٰ علیہ سلام کو دفن کیا جائے گا۔۔۔۔
زیرات کی اگلی صبح ہم نے مدنیہ منورہ میں زیارات کے لیے جانا تھا۔۔۔۔۔بہت زیادہ گرمی تھی پر ہمارے پاس آج کا ہی دن تھا اگلی صبح ہماری واپسی تھی۔۔۔۔سو ہمزیارات کے لیےع نکلے سب سے پہلے ہم جبل حد گئے وہاں ہی غزوہ احد کے شہراء کی قبریں ہیں جن میں حضرت حمزہ بھی ہیں۔اس کے بعد ہم مسجد قبلاتین گئے یہ وہی جگہ ہے جہاں ہمرا قبلہ مسجد اقصیٰ سے بدل کے مکہ کیا گیا۔۔۔اس کے بعد ہم مسجد قبا گئے یہاں اس مسجد میں 2 رکعت نماز سنت پڑھنے کا ثواب ایک عمرے کے ثواب کے برابر ہے۔۔۔۔اس کے بعد ہم سات مسجدیں دیکھنے بھ گئے جو حضرت ابوبکر،حضرت فاطمہ حضرت علی کے دور کی بنی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔حضرت سلمان فارسی کی مسجد بھی دیکھی جو اتنا لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود جوں کی توں ہے۔۔۔۔حضرت عمر کی مسجد کی جگھ اب ایک بڑی مسجد بنا دی گئی ہے کیوں کہ وہ مسجد شہید ہو گئی تھی۔۔۔۔۔۔ساری زیارتیں کرنے کے بعد۔۔۔۔۔۔ہم ظہر کی نما زمیں شامل ہوئے اگلی صبح آخری نامز مسجد نبوی میں‌ پڑھ کے ہم واپسے کے لیے نکلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔راستے میں ایک بار رکنے کے بعد ہم شام 6 بجے ریاض پہنے۔جہاں‌ہم ایک یمنی دوست کے گھر ٹھہرے۔جو 3 سال سے اپنی فیملی کے ساتھ سعودیہ میں مقیم ہیں۔۔۔۔اگلی صبح ہم فجر کے وقت نکلے اور راستے میں تھوڑا تھوڑا رکتے ہوئے شام 5 بجے ابوظہبی پہنچے وہاں سے ہم کچھ دیر بعد نکلے اور رات کو 9 بجے واپس گھر پہنچے۔یوں اس مبارک سفر کا انجام بخیرو خوبی ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہمارے ساتھ سب کی حاضری قبول فرمائے۔۔۔

ایک مبارک سفر کا احوال۔۔۔۔۔

تحرير کردہ: زینب بتاريخ: Wednesday، 18 June 2008

السلام علیکم۔۔۔۔۔میںنے سوچا آج بہت دن کی غیر حاضری کی وجہ لکھ ہی دوں۔۔۔تو ہوا کچھ یوں کہ۔۔۔۔۔۔

ارادہ تو ہر مسلمان کی طرح بہت عرصے سے تھا کہ اللہ کے گھر حاضری دی جائے پر بس اللہ کے بلاوے کی ہی دیر تھی۔۔۔۔۔۔اللہ کاکرم ہوا کہ اس سال اللہ کے گھر سے دعوت نامہ مل ہی گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ ویزہ لگنے اور تمام انتظامات خود بخود ہی اللہ کے کرم سے ہوتے چلے گئے ہمارا ارادہ 5 جوں جمعرات کو نکلنے کا تھا۔۔۔
پہلے ہم نے شارجہ سے شام 4 بجے ابو ظہبی کے لیے نکلنا تھا پر پھر ابوظہبی سے بڑے بھائی کا فون ملا کہ نہیں عشاء کے بعد نکلیں گے ۔ہم یہاں سے شام ساڑھے 6 بجے نکلے۔مغرب کی نماز راستے میں ہم نے ایپکو کے پیٹرول اسٹیشن پے پڑھی اور 8 بجے ہم ابوظہبی پہنچے بڑے بھائی کے گھر ۔۔۔۔۔۔۔وہاں ہم نے کھانا کھایا اور عشاء بھی پڑھی پھر گاڑی میں سامان لوڈ ہوا اورہم رات ساڑھے 10 بجے اللہ کا نام لے کے سعودیہ کے سفر پے روانہ ہوئے۔۔۔۔جو کہ ابو ظہبی سے2ہزار کلو میٹر بنتا ہے۔۔۔۔۔

کبھی باتیں کبھی کچھ تسبیحات پڑھتے ہوئے ہم رات کو 2 بجے امارات کے شہر “رویس” پہنچے جو کہ پاکستانی کمیونٹی کی وجہ سے کافی مشہور ہے رویس میں بہت سے پاکستان بھائی کام کرتے ہیں وہاں رک کے ہم نے نیند بھگانے کے لیے چائے پی کچھ دیر باہر نکلے اور پھر سے تازہ دم ہو کے اگے کا سفر شروع کیا۔۔۔رویس ابوظہبی سے کم وبیش 380 کلو میٹر ہے اس کے بعد مدینہ زید اور پھر سلہ جو کے بارڈر سے 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔۔۔۔اگے جا کے بارڈر پر کاغذی کاروائی پوری کی اور ساڑھے 3 بجے کے قریب ہم “بطحاء” بارڈر کراسکر کے سعودیہ میں داخل ہو گئے۔۔۔۔۔امارات کے بارڈر سے لے کر سعودی شہر الحرض تک کا فاصلہ 500 کلو میٹر ہے اور مشکل یہ ہے کہ یہ بوتھ وے سڑک ہے۔۔ابھی کیوں‌کہ صبح کی روشنی میں ابھی ٹائم تھا اس لیے اس سڑک پے سٹریٹ لائٹس نا ہونے کی وجہ سے اندھیرا تھا اس پے بھی زبردست ریت کا طوفان تھا اس علاقے میں اسی لیے گاڑی چلانے میں کافی دوشواری ہو رہی تھی۔۔۔۔ریت کا طوفان اتنا شدید تھا کے سپیڈ زیادہ کرنے کی وجہ سے بڑی گاڑی ہونے کو باوجود بلینس نہیں رہتی تھی خیر آہستہ آہستۃ صبح کی روشنی نمودار ہونے لگی اور ہم نے ایک پیٹرول اسٹیشن پے صبح کی نماز پڑھیا ور تھرموس میں چائے لے کے آگے کو نکلے ۔۔۔۔۔۔سفر کے دوران ہی ہم نے چائے پی اب صبح کی روشنی ہو چکی تھی اس لیے سفر آسان ہو گیا تھا الحرض سے الخرض200 کلو میٹر ہے جو ہم نے8بجے تک طے کر لیا تھا۔۔۔۔وہاں رک کے ہم نے ناشتہ کیا اور کچھ دیر کو ایک مسجد می لیٹ‌گئے ریسٹ کے لیے یہ کیوں کہ بہت ویران علاقہ ہے سعودیہ کے ان بارڈر کے ساتھ و الے شہروں میں آبادی بہت دور دور ہے سڑک سے اس لیے ڈھنگ کا رسیٹ ہاؤس ملنا یا پھر اچھا کھانا ملنا کافی مشکل ہے جو کچھ ملے اسی پے صبر شکر کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔وہاں نیند تو نہیں آئی کسی کو بھی پر گاڑی کو بھی ریسٹ دینی تھی اسی لیے ہم وہاں ایک گھنٹہ رکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر سے سفر کا آغاز ہوا اور ہمرا اگلا پڑاو سعودیہ کا شہر ریاض تھا جو کہ اب بھی 300کلو میٹر تھا۔۔۔۔راستے میں چھوٹے چھوٹے دور دراز قصبے پڑتے ہیں کچی پکی آبادیاں ہیں۔اگلے دن چونکہ جمعہ تھا ہم 1 بجے ریاض شہر میں داخل ہوئے۔کل ملا کے اپنے پنڈی جیسا ہی ہے۔۔۔وہاں ہمارا رکنے کا ارادہ تھا اسی لیے پہلے ایک ریسٹ ہاؤس کا ڈھونڈا۔۔۔۔۔۔وہاں چیک ان کرنے کے بعد نماز پڑھی کھانا کھایا اور پھر لیٹتے ہی نیند کی وادی میں جانے میں زرہ بھی دیر نہیں لگی کہ ہم پچھلی رات سے نہیں سوئے تھے زرہ بھی۔۔۔۔شام 6 بجے اٹھے فریش ہو کے چائے پی اور مغرب پڑھ کے ریاض سے مکہ مکرمہ کا سفر شورع کیا جو کہ 1000 کلو میٹرتھا۔۔۔۔۔۔۔ریاض سے مکہ کے راستے میں شروع میں بہت گہری گہری کھایئاں آتی ہیں۔۔۔بہت اونچے اونچے پہاڑوں کو کاٹ کے سڑک بنائی گئی ہےکچھ کھایئاں تو بہت گہری تھیں ۔۔۔۔راستے میں بہت سے کاروان ملتے ہیں جو فلسطین۔ایران اور عراق سے براستہ سڑک عمرہ کرنے جاتے ہیں۔۔۔۔۔خیر ریاض جیسے مشہور شہر سے مکہ کے راستے میں بھی سٹریٹ لائٹس نا ہونے کے برابر ہیں کہیں کہیں ایک آدھ کلو میٹر میں اتی ہیں لایئٹس پھر سے غائب کل ملا کے بتاؤں تو سعودیہ اتنا امیر ملک ہونے کے باوجود پاکستان سے بھی کوسوں پیچھے ہے ۔۔۔خیر۔رات 12 بجے تک گاڑی چلانے کے بعد ہم نے کچھ دیر گاڑی کو ارام دلانے کا سوچا۔۔۔اور ایک پیٹرول اسٹیشن پے کچھ دیر کے لیے رکے۔۔۔۔اگلا سفر ہم نے 3 بجے شروع کیا۔۔۔۔اگلے سٹاپ تک ہم نے صبح کی نماز پڑھی اور ناشتہ کیا۔۔۔اس عرصے میں ریاض سے مکہ تک دور دور کہیں چھوٹی چھوٹی ہی آبادیاں ہیں ۔کوئی قابل ذکر شہر نہیں اتا راستے میں۔۔۔ کھانے پینے کی اشیا کی بہت تنگی محسوس ہوتی ہے پورے راستے میں کہیں بھی اپ کو اچھا کھانا نہیں ملے گا۔۔۔۔۔ جو ملے اسی پے گزارا کرنا پڑتا ہے۔مکہ سے 90 کلو میٹر باہر مشہور شہر طائف ہے وہاں ہی میقات ہے جہاں سے احرام باندھنا ہوتا ہے۔۔۔ہم کیوں کہ گھر سے احرام نہیں لے کے گئے تھے بڑے بھائی نے کہا تھا راستے میں لے لیں گے تو ہم نے میقات سے ہی سب کے احرام خریدے۔۔۔۔۔وہان‌کی مسجد میں ہی احرام پہن کے عمرہ کی نیت سے 2 نفل پڑھے اور اگے کا سفر شروع کیا۔۔۔۔۔۔جیسے جیسے مکہ مکرمہ نزدیک آرہا تھا دل کی دھڑکن تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی تھی سب بہت دل لگا کے تسبیحات پڑھ رہے تھے۔۔۔۔۔لبیک الھم لبیک۔۔۔۔پڑھتے ہوئے ہم سب مکہ کی طرف گامزن تھے۔ہماری گاڑی میں باہر کا درجہ حرارت 47 نظر آرہا تھا۔۔۔۔۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ باہر دور دور تک نظر انےو الی دھند شدید گرمی سے تھی۔۔۔۔

12 بجے ہم مکہ میں‌داخل ہوئے۔۔۔اس عظیم شہر جہاں کبھی ہمارے نبی کریم (ص) کا گزر ہوا تھا انکھیں محبت سے دیکھ دیکھ کر بھیگ رہیں تھیئں۔۔۔۔۔ہمارے ساتھ بچے بھی تھے اس لیے پہلے رہائش کا بندوبست کرنے کا ارادہ تھا ورنہ تو دل چاہتا تھا کہ سیدھا اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوا جائے۔ ہم نے حرم شریف کے قریب ہی رہائش ڈھونڈی کہ انے جانے میں اسانی رہے۔۔۔۔۔۔۔۔حرم شریف کے پاس ہی 3/4 ہوٹلز چھوڑ کے ہمیں‌ایک ہوٹال میں‌کمرا مل گیا۔۔۔۔گاڑی سے سامان اوپر شیفٹ کرنےکے بعد ظہر کی با جماعت نماز کا ٹائم نکل چکا تھا اس لیے ہم نے کمرے میں ہی پڑھی۔۔۔۔۔کھانا کھایا اور کچھ دیر کو لیٹ گئے عصر کے بعد عمرہ کا ارادہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دیر ریسٹ کے بعد ۔۔۔۔۔ احرام تو پہلے ہی پہنا ہوا تھا اسی لیےسیدھا حرم شریف کا رخ کیا۔۔۔۔۔حرم شریف میں داخل ہوتے ہی انسان پے ایک لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے روح تک اللہ کے خوف سے کانپ اٹھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔میں نے اکثر وہاں مطاف کے سامنے بیٹھ کے سوچا کہ ہے تو یہ ایک مکان ہی پتھر سے بنا ہوا پر اس کی کتنی دہشت ہے ہمارے دلوں پے کیسے یہ خدا کے ہونے کا احساس دلاتا ہے لوگ دیوانہ وار طواف کے لیے چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔خیر حرم شریف پے پہلی نظر پڑتے ہی‌جو بھی دعا کی جائے انشاللہ پوری ہوتی ہے سو ہم نے بھی بنا پلک جھپکے اللہ سے بہت سی دعایئں کر لیں۔۔۔۔۔عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد ہم نے عمرہ کی نیت سے طواف کیا حجرہ اسود کو بوسا دینا ایک ناممکن سی بات ہے اب اسی لیے دور سے سلام کر دینا کافی ہے۔۔۔۔۔طواف کے بعد۔۔۔زم زم کا پانی پیا مقام ابراہیم کے سامنے 2 نفل پڑھے جو کہ عمرہ کا حصہ ہی ہیں پھر سعی کے لیے صفا مروہ کی طرف چلے گئے۔۔۔۔سعی کے پورے سات چکر ملا کے ساڑھے چار کلو میٹر بنتا ہےپھر رش کی وجہ سے بندہ جلدی قدم اٹھا کے نہیں چل سکتا اسی لیے کافی دیر لگتی ہے۔۔۔۔۔خیر عمرہ پورا ہوا تو مرد حضرات بال کٹوانے کے لیے نکل گئے خواتیں کو انتظار تھاکہ کوئی محرم مرد جو اپنے بال کٹوا کے احرام کی شرائط سے نکل چکا ہو وہی بال کاٹ سکتا تھا۔۔۔۔۔۔۔احرام کی شرط سے نکلنے کے بعد ہم نے مغرب کی نماز حرم شریف میں ادا کی ۔۔۔۔عشاء کی نماز کے بعد ہی ہم ہوٹل واپس ائے۔۔۔۔ا۔حرام اتار کے کھنا کھایا اور پھر لیٹتے ہی تھکاوٹ سے یوں نیند آئی جیسے کبھی زندگی میں سوئے ہی نہیں تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگلے دن ہم فجر کی نماز پڑھ کے لوٹے ناشتہ کیا اور پھر سے احرام باندھنے مسجد عائشہ جانے کا ارادہ کیا۔۔۔یہ مسجد حرم شریف کی حدود سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے یہاں سے حج وداع کے موقعہ پر حضرت عاشئہ نے نبی کریم(ص) کے حکم سے احرام باندھا تھا۔۔۔۔اب یہ مکہ میں رہنے والوں کے لیے سہولت ہے کہ یہاں سے احرام باندھ کے عمرہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں کیوں کہ اپنے گزرے ہوئے بزرگوں کا عمرہ کرنا تھا اسی لی ہم ناشتے کے بعد مسجد عاشئہ چلے گئے سب نے پہلے طے کر لیا تھا کہ کون کس کا عمرہ کرے گا میں نے اپنے ابو کے لیے عمرہ کرنے کی نیت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت گرمی تھی پر اللہ کا شکر ہے اس نے ہمت دی اور دن 12 بجے تک ہم عمرہ ادا کر کے ظہر کی نماز ادا کر کے ہوٹل لوٹ آئے۔۔۔۔۔۔اگلے دن ہمارا زیارتوں کا ارادہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی سلسلے میں ہم عرفات۔۔وہاں ہی جبل رحمت اور منی مزدلفہ وغیرہ کی زیارت کر کے ائے۔۔۔۔۔سب کافی تھکے ہوئے تھے۔۔۔۔پر مجھے ابھی ایک اور عمرہ کرنا تھا ایک سے تسکین نہیں ہوئی تھی سو میں سب کی کو بتا کے پھر سے مسجد عاشیہ گئی اور اپنے لیےپھر سے عمرہ کرنے کی نیت باندھی۔۔۔۔یہ ہماری اخری رات تھی مکہ میں اسی لیے رات دیر تک وہاں رہے بہت سی دعایئں کی اپنے لیے سب کے لیے جنہوں نے دعا کے لیے پیغمات دیے تھے ان سب کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگلے دن فجر پڑھی طواف وداع کیا اللہ سے اجازت چاہی اور مدینہ منورہ کا سفر کر نے کے لیے سامان گاڑی میں لوڈ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔مدینہ کے سفر کی روداد اگلی قسط میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جملہ حقوق بحق منفرد محفوظ ہيں.