کھٹا گوشت
زینب کا کچن Monday، 26 May 2008بہت دنوں کی غیر حاضری کے بعد یہ رہی نئی نکور ڈش۔۔
گوشت: ایک کول
پسی ہوئی ادرک: ایک چمچ
پسا ہوا لہسن: ایک چمچ
دار چینی:2 ٹکڑے
لال مرچ:ایک چمچ
زیر:ایک چمچ
گرم مسالہ:ایک چمچ
دہی: ایک کپ
پیاز: 4 عدد
ٹماٹر: 2عدد
لیموں کا رس:2 کھانے کے چمچ
نمک:حسب ذائقہ
تیل:آدھا کپ
ہرا دھنیا
“”"ترکیب”"”
گوشت میں دہی،لہسن،ادرک،اور تمام مسالے لگا کے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔۔ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کاٹ کر ہلکی سنہری ہونے تک تلیں اور اس میں مسالہ لگا گوشت ڈال کر 5/6 منٹ تک اچھی طرح بھونینے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں گوشت گل جائے۔۔۔گوشت گلنے کے بعد ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور دوبارہ بھونیں،،،آخر میں لیموںکا رس شامل کر کے دو منٹ تک دم پے رکھیں پھر ہرا دھنیا ،گرم مسالہ ڈال کے نان کے ساتھ سرو کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Monday، 26 May 2008 بوقت 5:40 pm
زينب جی
السلامُ عليکُم
اتنی مُدّتوں بعد اور اتنی مزيدار ڈش کے ساتھ آمد تو خُوش آمديد ، ابھی بناتی ہُوں اور پھر بتاتی ہُوں کيسا بنا کھٹا گوشت ، اور ہاں اتنے غوطے کيُوں لگاتی ہو اب سب کے بلاگ پڑھو اور سب پر تبصرے کروترتيب وار
اپنا خيال رکھنا
شاہدہ اکرم
Monday، 16 June 2008 بوقت 1:51 pm
السلام علیکم،
لمبے عرصے سے آپ غائب ہیں۔ آپ سے کچھ سوالات کے جوابات کی درخواست ہے۔ بلاگنگ میں اسے ٹیگنگ کہتے ہیں۔ سوال جہانزیب نے شروع کئیے اور میں نے آپ کو ٹیگ کیا۔ آپ کے جوابات کا انتظار رہیگا۔
Tuesday، 17 June 2008 بوقت 8:06 am
السلام علیکم شاہدہ جی۔۔۔۔بس میری غیر حاضری کی بھی کچھ وجوہات ہیں جلد روشنی ڈالوں گی اپ پہلے یہ بتایئں کہ کھٹا گوشت کیسا بنا تھا۔۔۔۔۔۔
Tuesday، 17 June 2008 بوقت 8:06 am
ساجد سوالات کے جوابات دیے دیتی ہوں اور ساتھ ہی ساتھ غیر حاضری کی وجہ بھی لکھ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 2:10 am
زينب
السلامُ عليکُم
کہاں ہو آپ اور کيا حال ہے؟ واپس آؤآپ کو کُچھ نہيں کہا جاۓ گا
اور ہاں ميں نے آپ کو ٹيگ کيا ہے جواب دينے کا وقت نکالو جلدی سے
http://shahi.urdutech.net
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 10:54 am
ہاہاہا دیکھیں شاہدہ باجی میں نے اپنی غیر حاضری کی وجہ لکھ دی یقنا اب اپ ڈانٹیں گی نہیںبلکے خوش ہوں گی کہ میںکیوں غیر حاضر تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔