کھٹا گوشت
تحرير کردہ: زینب بتاريخ: Monday، 26 May 2008بہت دنوں کی غیر حاضری کے بعد یہ رہی نئی نکور ڈش۔۔
گوشت: ایک کول
پسی ہوئی ادرک: ایک چمچ
پسا ہوا لہسن: ایک چمچ
دار چینی:2 ٹکڑے
لال مرچ:ایک چمچ
زیر:ایک چمچ
گرم مسالہ:ایک چمچ
دہی: ایک کپ
پیاز: 4 عدد
ٹماٹر: 2عدد
لیموں کا رس:2 کھانے کے چمچ
نمک:حسب ذائقہ
تیل:آدھا کپ
ہرا دھنیا
“”"ترکیب”"”
گوشت میں دہی،لہسن،ادرک،اور تمام مسالے لگا کے 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔۔ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کاٹ کر ہلکی سنہری ہونے تک تلیں اور اس میں مسالہ لگا گوشت ڈال کر 5/6 منٹ تک اچھی طرح بھونینے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں گوشت گل جائے۔۔۔گوشت گلنے کے بعد ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور دوبارہ بھونیں،،،آخر میں لیموںکا رس شامل کر کے دو منٹ تک دم پے رکھیں پھر ہرا دھنیا ،گرم مسالہ ڈال کے نان کے ساتھ سرو کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاليہ آراء