ہم نے کیا کمال۔۔۔۔۔۔!
میرے بارے میں Tuesday، 15 April 2008جی ہاں آج کے دن ہم نے بہت بڑا کمال کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگ سوچ میں پڑ گئے نا ۔۔۔ابھی بتاتی ہوں کہ ہم نے آج کے دن کیا تیر مارا تھا۔۔۔۔۔تو پڑھیں اور سمجھیں بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری دادی حضور اکلوتی ہی تھیں۔ مطلب ان کا کوئی بھائی بھی نہیں تھا اور بہن بھی۔۔۔ دادا جی کی صرف ایک بہن تھیں جوعین جوانی میںانتقال کر گئیں۔۔۔۔۔
پھر آئے ہمارے ابا جی۔۔۔۔۔۔ ابا جی صرف دو بھائی تھے کوئی بہن نہیں تھی۔۔۔۔۔ میرے تایا کی شادی میرے ابو سے بہت پہلے ہوئی کہ عمروں میں 10 سال کا فرق تھا۔۔۔۔۔ میرے تایا کے 3 بیٹے تھے (جو ہم سے بہت بڑے ہیں)
پھر ہوئی ہمارے ابا جی کی شادی ہماری امی سے۔۔۔۔۔۔۔۔
لیں ہمارے ابا جی کے بھی 3 بیٹے ہوئے۔۔۔ ہماری دادی کو بہت حسرت تھی کہ ان کی گود میں بھی کوئی لڑکی پوتی کے نام پے کھیلے کہ وہ بیٹی سے بھی محروم رہیں ۔۔۔ ایسے میں آج ہی کے دن یعنی 15 اپریل کو ہم نے قدم رنجہ فرمایا۔۔۔۔۔ دیکھیں کیا نا کمال ہم نے۔۔۔ ہاہاہاہا جی ہاں آج ہمارا یوم پیدائش ہے وہ قائد اعظم والا یوم پیدائش تو نہیں ہے پر کیا ہے کہ کم کم بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں اپنی دادی سے بہت بہت پیار ملا۔۔۔۔۔ بھائی کزنز۔۔۔۔ سب سے ۔۔۔۔ کیسے نہ ملتا؟ ہم نے کمال جو کیا تھا لڑکوں والے گھر میں پیدا ہو کے۔
یوں آج سے سالوں پہلے ہم نے اپنے گھر کو اور اس دنیا کو رونق بخشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 12:56 pm
سالگرہ مبارک ہو ،بھائیوںکی بہن ۔
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 1:06 pm
بے شک یہ بہت بڑا کمال ہے ۔ بہن کا نہ ہونا کوئی ان سے پوچھے جن کی بہن نہیں ہے۔
آپ کو یوم پیدائش بہت بہت مبارک ہو ، ہماری دعا ہے آپ کی دادی آپکی ہر خوشی دیکھے اور جس طرح آپنے سالوں پہلے اپنے گھر کو رونق بخشی وہ رونق تا قیامت قائم رہے۔ آمین
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 2:09 pm
عمر کتنی ہے؟ تیس سے چالیس سال کے درمیان؟
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 2:52 pm
سالگرہ مبارک ہو آنٹی جی :razz:
واقعی تم نے بہت بڑا کمال کیا تھا۔۔۔ :mrgreen:
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 9:36 pm
سالگرہ مبارک ہو! آپ کو! :razz:
Tuesday، 15 April 2008 بوقت 11:57 pm
تُم جيو ہزاروں سال
سال کے دن ہوں پچاس ہزار
happy birth day to u
happy birth day to u
happy birthday to u zainab
دُعا ہے کہ آپ کو خُوشيوں اور کامرانيوں سے بھری صحت تندرُستی والی لمبی زندگی کے ساتھ ايسی ڈھيروں سالگرہيں ديکھنا نصيب ہوں ،آمين کيک ہماري طرف سے بھي کھالينا
آج ميرے بھی دو بھتيجوں کی سالگرہ ہيں اور آپ حيران ہوگی کہ دونوں ايک ہی دن صرف بارہ گھنٹے کے فرق سے ہمارے لۓ خُوشياں لاۓ،اپنا خيال رکھنا
دُعاگو
شاہدہ اکرم
Thursday، 17 April 2008 بوقت 8:14 am
اسلام علیکم،
سالگرہ مبارک ہو۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ امین
Friday، 18 April 2008 بوقت 10:39 am
بہت خوب لکھا ہے۔۔ :mrgreen: ۔۔بہت مبارک ہو گزری ہوئی سالگرہ۔
Sunday، 04 May 2008 بوقت 11:49 am
السلاموعلیکم۔۔۔۔سب سے پہلے میںاپ سے سے معذرت خواہ ہوںکہ بہت دن سے میںآنہیں سکی اصل میں میرا بلاگ کھل ہی نہیں رہا تھا کمپیوٹر میںکچھ گر بڑ تھی اللہ اللہ کر کے کل ٹھیک ہوا اور اج میںحاضر ہوں۔۔۔۔۔۔
جہانزیب اپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
خورشید آذاد صاحب ،شیعب بھائی اور شاہدہ جی اپ سب کی نیک تمناؤں کا دعاوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
اپ کو لگتا ہے میری سالگرہ سے زیادہ میری قل کے چاولوں میں زیادہ دلچسپی ہے۔۔۔۔۔۔قدیر
راہبر تھینکس۔۔۔۔۔۔ویسے آنٹی کس کو کہا تم نے ہیں۔۔۔۔۔؟
ارے ساجد اقبال صاحب اپ کا تو ڈبل شکریہ کہ یہ پہلی پوسٹ ہے میری جو اپ کو پسند آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بار پھر اپ سب کا بہت ب ہت شکریہ
Thursday، 08 May 2008 بوقت 8:16 am
السلام علیکم میری نظرسے تو یہ آج ہی گزراہے اس لیے سالگیرہ مبارک تو نہیں کہوں گا لیکن پھر بھی مبارک کہوںگا :mrgreen: ویسے ایک حیرت کی بات کوئی لڑکوں کے لیے دعا کرتا ہے اور کوئی لڑکیوں کے لیے
Monday، 26 May 2008 بوقت 12:08 pm
وعلیکم السلام خرم پا جی۔۔۔بات کی سمجھ نہیں آئی آپ نے اتنی تکلیف کی رکشا پکڑ کے یہاںتک انے کییہی کافی ہے :mrgreen: